اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ابو مصعب رمالی نامی داعش کا یہ سفاک دہشت گرد سعودی عرب کا شہری بتایا جاتا ہے جو عین العرب میں واقع ایک ثقافتی مرکز کے قریب مارا گيا ہے۔ دوسری جانب تکفیری عناصر سے وابستہ ایک انجمن نے کہ جس کا مرکز لندن میں اپنے ایک بیان میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران شامی فوج کے ہاتھوں ایک ہزار سے زیادہ مسلح دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
دریں اثنا حسکہ کے علاقے میں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا گيا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ حسکہ کے جنوبی علاقے میں دراندازی کی ایک کوشش کے دوران داعشی عناصر اپنے پچاس ساتھیوں کی لاشیں ض چھوڑ کر اس علاقے سے فرار کرگئے ہیں۔ ادھر بعض ذرائع نے حسکہ کے کرد آبادی والے شہر قامشیلی میں دہشت گردوں اور عوامی رضاکاروں کے درمیان شدید لڑائي کی خبر دی ہے۔
.......
/169